28 مارچ، 2016، 1:22 PM

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے ممتاز قادری دہشت گرد کے حامیوں کامظاہرہ

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے  ممتاز قادری دہشت گرد کے حامیوں کامظاہرہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری اور دہشت گرد تنظیموں کے حامیوں نےمظاہرہ کیا ہے جس کی بنا پر شہر کا نظآم درہم و برہم ہوگيا ہے پاکستانی قوم کے دشمن اور دہشت گردوں کے حامی اب حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری اور دہشت گرد تنظیموں کے حامیوں نےمظاہرہ کیا ہے جس کی بنا پر شہر کا نظآم درہم و برہم ہوگيا ہے پاکستانی قوم کے دشمن اور دہشت گردوں کے حامی اب حکومت کے خلاف  کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے حامیوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم و برہم ہوگیا ہے جب کہ ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم و برہم ہوکر رہ گیا جب کہ حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ ادھر حکومت کی درخواست پر ریڈ زون کا کنٹرول پاکستانی فوج نے سنبھال لیا ہے جب کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکنا ہیں ۔

News ID 1862875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha